Submissions
Only original and unpublished research articles written in Urdu language are accepted. The article must clearly mentions the name of Author(s), her/his affiliation, valid email address, preferably official email address, Personal contact number, preferably WhatsApp number, and mailing address. Minimum 10 keywords and an abstract of 150 to 200 words both in English and Urdu are mandatory. The Magazine uses Chicago Manual Style for notes and references. The author may consult the 16th edition of the manual before submitting an article. The manuscripts may be sent to following email addresses:
editor.ocm@pu.edu.pk
مقالہ نگاروں كے لیے ہدایات
اورینٹل کالج میگزین ، پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج، لاہور(پاکستان) سے شایع ہونے والا سہ ماہی تحقیقی مجلہ ہے۔ یہ مجلہ ۱۹۲۵ء سے بغیر کسی تعطل کے شایع ہورہا ہے۔اس میں مشرقی علوم و آداب کے مختلف پہلوؤں کو محیط تحقیقی مقالے شایع ہوتے ہیں۔ یہ میگزین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان(HEC) سے منظورشدہ ہے۔ میگزین میں شامل ہر مقالہ منظوری کے لیے تین ماہرین کے پاس رائے کے لیے بھیجا جاتاہے اور مقالہ نگار کا نام صیغہٴ راز میں رکھا جاتا ہے۔مقالے کی جانچ سے قبل اس کے معیار کو ادارتی کمیٹی پرکھتی ہے۔ ہرمقالہ ایک مقامی اور دوعلمی طور پر ترقی یافتہ غیرملکی ماہرین کو جانچ کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ مقالہ نگار کو ماہرین کی آرا سے آگاہ کیا جاتا ہے اور اگر ماہرین نے مقالے میں کوئی كمی بیشی تجویز کی ہو تو مقالہ نویس کو ایک مقررہ مدت میں ضروری ترمیم و اضافہ کے ساتھ مقالے کو دوبارہ جمع کرانا ہوتا ہے۔
مقالہ بھیجتے وقت ان امور کا خاص خیال رہے: ا)مقالہ اصلی موادپر مشتمل ہویعنی نقل نہ ہو، ب) جن محققین کے کام سے استفادہ کیا گیا ہو، ان کا مكمل حوالہ دیا جائے،ج)میگزین کے لیے جمع کرایا جانے والا مقالہ کہیں اور اشاعت کے لیے نہ بھیجا گیا ہو۔مقالہ نگار كے لیے میگزین كمیٹی کا تصدیق نامہ پر کرنا ضروری ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں مقالہ چربہ سازی/ نقل سے پاک ہونے کی ضمانت پر ہی شایع ہوگا۔
مسودے کی تیاری: میگزین کے لیے صرف MS Word میں اردو زبان میں تحریر کردہ مقالے قبول کیے جاتے ہیں۔مقالہ فونٹ سائز ۱۴ سنگل سپیس مارجن کا حامل ہونا چاہیے۔سرورق پرمقالہ نویس کا مکمل نام اور ادارے کا پتا نیزڈ اک کا مکمل پتا مع ای میل اور ٹیلی فون نمبردرج ہونا چاہیے۔مقالہ نویس کا نام اورپتا فقط ٹائٹل پر ہونا چاہیے۔
تلخیص ا ور حوا لے کا طریقِ کار: تلخیص بہ زبان اُردو اورانگریزی ۱۵۰ تا۲۰۰ الفاظ پرمشتمل ہونی چاہیے۔ تلخیص مقالے کا ایک جامع خلاصہ ہوتی ہے نہ کہ فقط مقالے کے نتائج۔حوالوں اور كتابیات كے اندراج كے لیے اورینٹل كالج میگزین كا مروجہ طریقہ كار ملحوظ رہے۔ اس كا نمونہ سہولت كے لیےشامل كیا جارہا ہے۔حوالے اور كتابیات كے اندراج رومن میں لكھے جائیں گے۔ اس ضمن میں نقل حرفی (Transliteration) كا ضابطہ یہاں ملاحظہ كیا جاسكتا ہے: http://ocm.pu.edu.pk/website/page/submissions-1
كتاب كا حوالہ:
۱۔ ناصر عباس نیر، ثقافتی شناخت اور استعماری اجارہ داری (لاہور: سنگ میل پبلی كیشنز، ۲۰۱۴ء)، ۱۱۷۔
۲۔ عارف نوشاہی/ محمد اكرام چغتائی، فہرست مخطوطات آزاد (لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو، ۲۰۱۰ء)،۲۵۔
۳۔ رجب علی بیگ سرور، فسانہ عجائب، مرتبہ رشید حسن خاں (نئی دہلی: انجمن ترقی اردو، ۲۰۰۹ء) ، ۱۲۵۔
۴۔ انصار اللہ (مرتب)، جامع التذكرہ، جلد سوم (نئی دہلی: قومی كونسل برائے زبان، س ن)، ۹۰۔
۵۔ مخمورسعیدی، محمد زمان آزردہ، شین كاف نظام(مرتبین) ڈاكٹر كیول دھیرـ ادبی سفر كے پچاس برس (دہلی: ایجوكیشنل پبلشنگ ہاوس، ۲۰۰۷ء)، ۱۲۰۔
۶۔ ڈیوڈہاروے [DAVID HARVEY]، THE NEW IMPERIALISM (اوكسفرڈ، یونیورسٹی پریس، ۲۰۰۳ء)، ۸۵۔
فہرست مآخذ/ كتابیات میں اندراج:
انصار اللہ (مرتب)۔ جامع التذكرہ۔ جلد سوم۔نئی دہلی: قومی كونسل برائے زبان، س ن۔
رجب علی بیگ سرور۔ فسانہ عجائب۔ مرتبہ رشید حسن خاں ۔نئی دہلی: انجمن ترقی اردو، ۲۰۰۹ء۔
ڈیوڈہاروے [DAVID HARVEY]۔ THE NEW IMPERIALISM۔ اوكسفرڈ، یونیورسٹی پریس، ۲۰۰۳ء۔
مخمور سعیدی، محمد زمان آزردہ، شین كاف نظام(مرتبین)۔ ڈاكٹركیول دھیرـ ادبی سفر كے پجاس برس۔ دہلی: ایجوكیشنل پبلشنگ ہاوس، ۲۰۰۷ء۔
ناصر عباس نیر۔ ثقافتی شناخت اور استعماری اجارہ داری ۔ لاہور: سنگ میل پبلی كیشنز، ۲۰۱۴ء۔
نوشاہی،عارف/چغتائی، محمد اكرام ۔ فہرست مخطوطات آزاد ۔لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو، ۲۰۱۰ء۔
مضمون كا حوالہ:
۱۔ امجد علی شاكر، ”مسدس حالی اور اقبال“، مشمولہ بازیافت، شمارہ ۲۸ (لاہور: جنوری۔جون ۲۰۱۶ء)،۵۷۔
۲۔ خورشید رضوی، ”یادیں انتظار صاحب كی“، مشمولہ مخزن، شمارہ ۳۲ (لاہور: ۲۰۱۶ء)، ۱۰۔
فہرستِ مآخذ/ كتابیات میں اندراج:
رضوی، خورشید۔ ”یادیں انتظار صاحب كی“، مشمولہ مخزن۔ شمارہ ۳۲۔ لاہور: ۲۰۱۶ء۔ صفحات كا شمار۔
شاكر، امجد علی۔ ”مسدس حالی اور اقبال“، مشمولہ بازیافت، شمارہ ۲۸۔ لاہور: جنوری ۔ جون ۲۰۱۶ء۔ صفحات كا شمار۔
برقی مآخذ (Online Sources)
متعلقہ ویب سائٹ كانام، استفادے كی تاریخ اور اگر ممكن ہو تو جس مضمون كا حوالہ دیا گیا ہے، اس كا عنوان اور اس كے مصنف كا نام بھی شامل كیا جائے۔
مصطفی آفریدی، ”بڑے دادا“، ۲۰ ستمبر ۲۰۲۱ء،
https://www.humsub.com.pk/420897/mustafa-afridi-17(۲۴ ستمبر ۲۰۲۱ء)
ندیم احمد انصاری،”خصوصیات مضامین سرسید“،۱۶/ اكتوبر ۲۰۲۰ء
https://www.baseeratonline.com/122624#google_vignette (۲۴ستمبر۲۰۲۱ء)
فہرست مآخذ/ كتابیات میں اندراج:
آفریدی،مصطفی۔ ”بڑے دادا“۔۲۰ ستمبر ۲۰۲۱ء۔
https://www.humsub.com.pk/420897/mustafa-afridi-17۔۲۴ ستمبر ۲۰۲۱ء
انصاری، ندیم احمد۔ ”خصوصیات مضامین سرسید“۔ ۱۶/ اكتوبر ۲۰۲۰ء۔
https://www.baseeratonline.com/122624#google_vignette ۔۲۴ستمبر۲۰۲۱ء
رومن طریقہ كار:
BIBLIOGRAPHY
- Abdul Ghani, Rūḥ-e Bēdil, (Lahore: Majlis Taraqqi-i Adab, 1968)
- Al-Hamid, Syed Naeem Hamid. Nughz-e Bēdil, (Lahore: Institute of Islamic Culture, 2017)
- Bahar, Muhammad Taqi. Sabk Shināsī.Vol. 2.(Tehran, 1990)
- Bedil, Mirza Abd al-Qadir. Kulliyāt-I Bēdil, Vol.1, (Kabul: da PohaniWizarat, da Dar al-Ta'lifRiyasat, 1922)
- Cishti, Yusuf Salim, Sharḥ-i Dīvān-e G̲h̲ālib, (Delhi: Ateqad Publishing House , 1992)
- Fighānī, Bābā Shīrāzī and Māthur, ManmohanLāl. Dīvān-e Fighānī, (Lahore: Shaikh Mubarak Ali TajirKutub, 1932)
- Hadi, Nabi. Mug̲h̲lūn̲ ke Malik al-Shuʻrā, (Delhi: Brown Book Publications, 2014)
- Javed, Ahmad. Imagery: Couplets of G̲h̲ālib and Bēdil, 2022
- Javed, Ahmad. Sabk-i Hindī, (Lahore: Lahore University of Management Sciences, 2015)
- Mahmood, Shaukat. Qulzum-i Faiz̤ Mīrzā Bedil, (Lahore: Institute of Islamic Culture, 2013)
- Narang, Gopī Cand. G̲h̲ālib :Maʻnī Afrīnī, Jadliyātī Vaẓaʻ, Shūnyatā Aur Shiʻriyāt, (Delhi: Sahitya Academy, 2013)
- Neelofar, Naaz Nahvi Quadri. Ghanī Kashmīrī: (Srinagar: al-Hay'at Printers, 2011)
- Numani, Shibli. Sh'ir-ul 'Ajam.Vol.3. (U.P. India: Darul Musannefin Shibli Academy Azamgarh, 1940)
- Saeed, Ahmad Rafiq. Ḥaqīqat-e Ḥusn, (Quetta: Qalat Publishers, 1979)
- ZeenatUllah, Javed. Nazīri kā Tak̲h̲līqī Shuʻūr, (Delhi: Ghalib Academy,1990)
vvv