References
(۱) پروفیسر ڈاکٹر مختار الدین احمد آرزو # علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاد اور صدر شعبہٴ عربی اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس تھے، عبدالعزیز میمن کے خاص شاگردوں میں اُن کا شمار ہوتا تھا۔ جوانی میں شاعری بھی کرتے تے اور تخلص ”آرزو“ تھا
(۲) چوہدری نذیر احمد، سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ
(۳) ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار کراچی پہنچنے کی بات کر رہے ہیں
(۴) مشفق خواجہ، محقق، مدون ، کالم نگار اور شاعر تھے۔ بیسویں صدی کے اردو ادب کے فروغ میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا
(۵) یہاں قاضی عبدالودود کا ذکر کیا گیا ہے، وہ اُردو ادب کے نامور محقق ہیں، انھوں نے خدا بخش لائبریری پٹنہ میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں
(۶) مغربی پاکستان اُردو اکیڈمی : ڈاکٹر سید عبداللہ کے زیر سرپرستی قائم ہوئی جو تاحال اردو ادب کے فروغ کے سلسلے میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس کے حالیہ ناظم پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا ہیں
(۷) ڈاکٹر عبادت بریلوی: اردو ادب کے محقق وادیب سابق صدر شعبہٴ اردو وپرنسپل اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی، لاہور
(۸) ڈاکٹر وزیر آغا: اردو ادب کے معروف ادیب ونقاداور شاعر ان کا مجموعہ کلام ”چہک اٹھی لفظوں کی چھاگل“کے عنوان سے شایع ہوچکا ہے۔
(۹) ڈاکٹر وحید عشرت مرحوم اُستاد شعبہ فلسفہ و ریسرچ آفیسر شعبہٴ اقبالیات، پنجاب یونیورسٹی، لاہور۔
(۱۰) خواجہ غلام صادق: سابق صدر شعبہٴ فلسفہ، پنجاب یونیورسٹی، لاہور
(۱۱) ڈاکٹر افضل صاحب سابق وزیر تعلیم
(۱۲) ڈاکٹر صدیق شبلی پروفیسر شعبہٴ اردو و سابق رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی لاہور، اردوزبان کے معروف محقق اور عالم ہیں۔ انھوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہٴ اردو میں بھی خدمات سرانجام دی ہیں
(۱۳) مقتدرہ قومی زبان (حالیہ: ادارہٴ فروغِ قومی زبان) اسلام آباد سے چھپنے والا ماہ نامہ ”اخبارِ اُردو‘
(۱۴) ڈاکٹر نسرین اختر مرحوم اُستاد شعبہٴ فارسی وپرنسپل اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی، لاہور
(۱۵) ڈاکٹر سیداکرم اکرام شاہ، پروفیسر ایمریطس، سابق صدر شعبہٴ فارسی وصدرِ شعبہٴ اقبالیات وسابق پرنسپل اورینٹل کالج، لاہور
(۱۶) سیدرضا شاہ: ڈاکٹر اکرم اکرام شاہ کے بڑے بیٹے
(۱۷) ڈاکٹر غلام حسین کی کتاب جو مقتدرہ قومی زبان سے دوجلدوں میں بعنوان: ”قومی زبان کے بارے میں اہم دستاویزات“ جلد اوّل ۱۹۸۵ء میں اور جلد دوم ۱۹۸۶ء میں شایع ہوئی
(۱۸) مس شہناز ریاض ۱۹۸۵ء میں ایجوکیشن آفیسر وزارتِ تعلیم تھیں
(۱۹) میاں یاسین وٹو،سابق وزیر تعلیم حکومتِ پاکستان
(۲۰) نورین: ڈاکٹر وحید قریشی کی صاحب زادی
(۲۱) جامع سلیمانیہ، استنبول شہر کی سب سے اونچی جامع مسجد جسے سلیمان اوّل کی فرمائش پر ۱۵۵۷ء میں تعمیر کیا گیا
(۲۲) شاخِ زرّیں سے مراد خلیج ہے
(۲۳) ڈاکٹر وحید قریشی کے والدین
(۲۴) ڈاکٹر وحید قریشی کی اہلیہ
(۲۵) ڈاکٹر میاں عبدالشکور احسن سابق ڈائریکٹرریسرچ سوسائٹی آف پاکستان، وصدر شعبہ فارسی پنجاب یونیورسٹی، لاہور
(۲۶) ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا، پروفیسر ایمریطس شعبہٴ اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور، مغربی پاکستان اُردو اکیڈمی کے ناظم
(۲۷) مرزا ادیب، معروف ادیب وناول نگار
(۲۸) سید امجد الطاف، معروف شاعر وادیب
(۲۹) سید عبداللہ (مرحوم)، ماہر تعلیم ومحقق زبانِ اُردو
(۳۰) شریف کنجاہی، پنجابی زبان کے معروف شاعر
(۳۱) یہاں سابق صدرِ پاکستان جنرل ضیاء الحق (مرحوم)کا ذکر کیا جارہاہے۔
(۳۲) فارسی زبان میں ”زمستان“ سردی کے موسم کو کہتے ہیں۔ عثمانی ترکی میں بھی زمستان موسمِ سرما کو کہتے ہیں
(۳۳) ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک سابق صدرِ شعبہٴ عربی و پرووائس چانسلر ، پنجاب یونیورسٹی لاہور
(۳۴) ڈاکٹر سید مظہر معین، سابق صدرِ شعبہٴ عربی وسابق پرنسپل وڈین اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی، لاہور
(۳۵) ڈاکٹر گوہر نوشاہی، نائب ناظم مقتدرہ قومی زبان
(۳۶) ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار کی استنبول سفروسیاحت کی کتاب بنام ”استنبول سفروحضر میں“ الفیصل پبلی کیشنز سے ۲۰۰۱ء میں شایع ہوئی
(۳۷) ڈاکٹر ممتاز منگلوری ، اردو زبان وادب کے ادیب واُستاد وپنجاب یونیورسٹی ، مقتدرہ قومی زبان میں بھی خدمات انجام دیں۔ علاوہ ازیں وہ ٹیکسٹ بک بورڈ پنجاب کے چیئرمین بھی رہے ہیں
(۳۸) ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار کی سب سے بڑی صاحب زادی
(۳۹) ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار کی پانچویں صاحب زادی جو ڈاکٹر خلیل طوق أر (صدرِ شعبہ اردو استنبول یونیورسٹی ترکی) کی اہلیہ ہیں
(۴۰) ڈاکٹر نسرین اختر کی بھانجی
(۴۱) بھائی جان سے مراد ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک ہیں اُن کا حوالہ پہلے آچکا ہے
(۴۲) منور مرزا (مرحوم) سابق ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی لاہور
(۴۳) مقتدرہ قومی زبان ، اسلام آبادکی صدرنشینی کے بعد ڈاکٹر وحید قریشی بزمِ اقبال (لاہور) کے ڈائریکٹر تعینات ہوئے تھے یہاں اُس حوالے سے ذکر کیا جارہاہے
(۴۴) پروفیسر ڈاکٹر اکرام چغتائی ، معاصر معروف محقق وادیب ہیں
(۴۵) ظفر حسن ایبک دورِ خلافت کے مبلغ تھے۔ افغانستان سے ہوتے ہوئے ترکی پہنچے۔ اُن کی آپ بیتی ”خاطرات“ ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار نے مرتب کی تھی ۔ سنگ میل پبلشرز سے ۱۹۹۰ء میں شایع ہوئی
(۴۶) ڈاکٹر شیر محمد زمان، ڈائریکٹر اسلامی نظریاتی کونسل اسلام آباد
(۴۷) ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار کا یہ کام مکمل ہوچکا تھا لیکن تاحال شایع نہیں ہوسکا
(۴۸) مجلہ ”اقبال“ بزمِ اقبال سے شایع ہونے والا سہ ماہی مجلہ
Author(s):
Dr. Tanveer Ghulam Hussain
Assistant Professor of UrduMinhaj University, Lahore
Pakistan
- tanveerghulamhussain13@gmail.com
Details:
| Type: | Article |
| Volume: | 93 |
| Issue: | 4 |
| Language: | Urdu |
| Id: | 627a00304636e |
| Pages | 75 - 98 |
| Published | December 31, 2018 |
Copyrights
| Creative Commens International License |
|---|

This work is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.